نام نہاد ماڈرن جاہلوں سے بھی پالا پڑگیا ہے، وفاقی وزیر فواد چوہدری نے پھر نیا محاذ کھول دیا

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری فائل فوٹو وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے پھر نیا محاذ کھول دیا۔

وفاقی وزیر کہتے ہیں انہیں دور بین سے چاند دیکھنے والے مولویوں سے ہی نہیں کچھ نام نہاد ماڈرن جاہلوں سے بھی پالا پڑ رہا ہے۔

وفاقی وزیرفواد چوہدری نے ایک بار پھر ٹوئٹر پر لفظی گولہ باری شروع کر دی۔

کسی کا نام لیے بغیر ٹویٹ داغ دیا کہ انہیں دوربین سے چاند دیکھنے والے مولویوں سے ہی نہیں کچھ ایسے نام نہاد ماڈرن جاہلوں سے بھی پالا پڑ رہا ہے جو اس بات پر بضد ہیں کہ پاکستانی سائنس دان سوائے غیرملکی ریسرچ کی نقول بنانے کے کچھ نہیں کر سکتے۔۔ 

اس سے قبل بھی فواد چوہدری چاند دیکھنے کی رویت پر متنازعہ بیان کی وجہ سے خبروں میں رہے ہیں، اس دوران بھی انھیں ملک کے مذہبی حلقوں کی جانب سے سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

قمری کلینڈر پر بھی رویت ہلال کمیٹی اور وزارت سائنس کے درمیان اختلافات سامنے آ چکے ہیں۔

install suchtv android app on google app store