میں چاہتا ہوں ہر شخص وزیر اعظم کورونا ریلیف فنڈ میں عطیہ دے: وزیر اعظم

وزیر اعظم عمران خان فائل فوٹو وزیر اعظم عمران خان

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کورونا ریلیف فنڈ وباء سے لڑنے کے لیے قائم کیا گیا۔

وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ میں چاہتا ہوں ہر شخص وزیر اعظم کورونا ریلیف فنڈ میں عطیہ دے۔ 

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کورونا ریلیف فنڈ لاک ڈاوَن سے متاثرہ افراد کی مدد کے لیے استعمال ہو گا۔

مزید پڑھیں: کورونا وائرس کے خلاف طبی عملہ فرنٹ لائن پر ہے، وزیر اعظم عمران خان

اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان نے کنٹونمنٹ جنرل اسپتال راولپنڈی کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹرز، نرسز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو یقین دہانی کرانا چاہتا ہوں کہ ہم 15 جنوری سے کورونا وائرس کے خلاف تیاری کر رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ ہم جانتے تھے کورونا وائرس کے خلاف طبی عملہ فرنٹ لائن پر ہے، ہمارے ملک میں 70 سال سے صحت کے شعبے پر کوئی توجہ نہیں دی گئی۔ سرکاری اسپتالوں کا معیار 70 کی دہائی تک اچھا تھا۔

install suchtv android app on google app store