کورونا وائرس: سعودی عرب سے واپس آنیوالے ہزاروں افراد کا تاحال سراغ نہ مل سکا

 سعودی عرب سے واپس آنیوالے ہزاروں افراد کا تاحال سراغ نہ مل سکا فائل فوٹو سعودی عرب سے واپس آنیوالے ہزاروں افراد کا تاحال سراغ نہ مل سکا

گزشتہ چند ہفتوں کے دوران سعودی عرب سے 5 ہزار 182 افراد واپس آئے تھے جن میں سے تلاش کیے گئے افراد میں سے 43 میں کورونا وائرس کی علامات پائی گئیں۔

سعودی عرب سے واپس آنے والے 2 ہزار 887 افراد کا تاحال سراغ نہیں مل سکا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: سکھر کا تبلیغی مرکز قرنطینہ قرار، حیدرآباد میں 210 تبلیغی اراکین کی اسکریننگ مکمل

دستاویزات کے مطابق غلط ایڈریس اور موبائل نمبرز بند ہونے کے باعث 2 ہزار 887 افراد کو تلاش نہیں کیا جا سکا جب کہ واپس آنے والے 2 ہزار 295 افراد کا سراغ لگا لیا گیا ہے۔

گزشتہ چند ہفتوں کے دوران سعودی عرب سے 5 ہزار 182 افراد واپس آئے تھے جن میں سے تلاش کیے گئے افراد میں سے 43 میں کورونا وائرس کی علامات پائی گئیں۔

دستاویزات کے مطابق تلاش کیے گئے افراد کی اسکرینگ کا عمل جاری ہے۔

install suchtv android app on google app store