چینی کن مینگ یونیورسٹی نے پاکستانیوں کے دل جیت لیا، کورونا سے بچاؤ اور ریسر چ کیلئے لاہور میں اسپتال قائم کرنے کا اعلان

یونیورسٹی پاکستان کو کورونا کٹس ، ماسک اور دستا نے بھی عطیہ کر یگی فائل فوٹو یونیورسٹی پاکستان کو کورونا کٹس ، ماسک اور دستا نے بھی عطیہ کر یگی

چینی کن مینگ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے کورونا سے بچاؤ اور کورونا پر ریسر چ کیلیے لاہور میں اسپتال قائم کر نے کا اعلان کردیا، چینی یونیورسٹی پاکستان کو کورونا ٹیسٹ کی کٹس ، ماسک اور دستا نے بھی عطیہ کر یگی۔

چینی کن مینگ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور یونیورسٹی آ ف ہیلتھ سائنسز لاہور نے مشترکہ ریسرچ گروپ بھی بنالیا، چینی کن مینگ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا وفد آئندہ ہفتہ لاہور آئے گا۔

گورنر پنجاب اور چانسلر یونیورسٹی آ ف ہیلتھ سائنسز چودھری سرور ، وائس چانسلر ڈاکٹر جاوید اکر م ، لاہور میں چینی قونصل جنرل لونگ ڈینگ بن اور چینی کن مینگ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے وائس چانسلر پروفیسر لی سونگ اور چینی قونصل جنرل لونگ ڈینگ بن کے درمیان ویڈیو کانفر نس گورنر ہاؤس لاہور میں ہوئی جس میں گورنر پنجاب نے چینی حکام کو پنجاب میں کورونا سے پیدا ہونیوالے حالات اور مریضوں کی تعداد سمیت دیگر امور کے بارے میں بتایا۔

گورنر پنجاب کی درخواست پر چینی کن مینگ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے کورونا کیخلاف یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور کیساتھ ملکر کام کرنے کا اعلان کیا اور اس کے لئے لاہور میں کالا شاہ کاکو کے مقام پر چینی کن مینگ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی یونیورسٹی آ ف ہیلتھ سائنسز لاہور کے کیمپس میں ہسپتال بھی بنائے گی اور آئندہ ہفتے چینی یونیورسٹی کا وفد یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور بھی آئیگا۔

 

 

install suchtv android app on google app store