کورونا سے نمٹنے کے لیے پاکستانی یونیورسٹیاں کیا کر رہی ہے؟ فواد چوہدری برہم

 فواد چوہدری فائل فوٹو فواد چوہدری

وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ دنیا بھر کی یونیورسٹیاں کورونا وائرس سے متعلق حکومتوں کی مدد کررہی ہیں اور پاکستانی یونیورسٹیاں خاموش تماشائی بنی ہوئی ہیں۔

فواد چوہدری  کا کہنا تھا کہ یونیورسٹیو ں کا کام ہی ریسرچ کرنا ہے، حکومت یونیورسٹیز کو اربوں روپے کافنڈ دیتی ہے کچھ تو کردار ادا کریں، یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرزکوریسرچ کرنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ دنیامیں یونیورسٹیاں ریسرچ اور پالیسی پیپرسے حکومتوں کوگائیڈلائنز دے رہی ہیں۔ برطانوی یونیورسٹیاں کورونا وائرس پرریسرچ کررہی ہیں۔

فواد چوہدری نے بتایا چیئرمین ایچ ای سی کو پیغام دیا کہ یونیورسیٹز کو کورونا پر کچھ کرنا چاہیے۔ یونیورسٹیز کا کام صرف پی ایچ ڈی کرنا تو نہیں اتنا حساس معاملہ ہے آگے سوچنا چاہیے۔

 

انہوں نے ہدایت دی کہ یونیورسٹیز کے وی سیز کوروناوائرس سے متعلق ریسرچ پیپر پر کام کرنے پر زور دیں، کوروناوائرس کٹس پر بھی دنیا جدت کی طرف جارہی ہے۔ برطانوی جامعات نے کورونا وائرس کے بعد جدیدمطالعہ پرکا م شروع کیا ہے۔

 

install suchtv android app on google app store