بیرون ممالک سے پاکستان آنے والے مسافر ترکی میں پھنس گئے

بیرون ممالک سے پاکستان آنے والے مسافر ترکی میں پھنس گئے فائل فوٹو بیرون ممالک سے پاکستان آنے والے مسافر ترکی میں پھنس گئے

امریکہ، برطانیہ سمیت دیگر ممالک سے پاکستان آنے والے مسافر ترکی میں پھنس گئے جن میں خواتین اور بزرگ بھی شامل ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق متعدد مسافر استنبول ائیر پورٹ پر گزشتہ دو روز سے پھنسے ہوئے ہیں جنہوں نے وزیراعظم عمران خان سے واپس پاکستان لانے کا مطالبہ کیا ہے۔

مسافروں کا مؤقف ہے کہ ترکی سے خالی پروازیں آرہی ہیں لیکن ہمیں نہیں لایا جارہا۔

دوسری جانب سول ایوی ایشن اتھارٹی نےدوحہ میں پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپسی کی اجازت دے دی ہے۔

سول ایوی ایشن کے نوٹم کے مطابق اتھارٹی نے قطر ایئرلائن کو مسافروں کو لانےکی ون ٹائم اجازت دی۔

قطرایئرویز کی پرواز کیو آر 633 پاکستانیوں کو لے کر آج رات 8 بجےاسلام آباد ایئرپورٹ پہنچے گی۔

پاکستانی فضائی حدود کی پاپندی کی وجہ سے آسٹریلیا سے آئے مسافر دوحہ میں پھنس گئے تھے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے باعث اب تک پانچ افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ 799 متاثر ہیں۔

install suchtv android app on google app store