ملک میں اس وقت کورونا کے 645تصدیق شدہ کیسز ہیں، ڈاکٹر ظفر مرزا

کورونا وائرس،  ملک میں مجموعی تعداد 720 ہوگئی فائل فوٹو کورونا وائرس، ملک میں مجموعی تعداد 720 ہوگئی

وزیر اعظم کے معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ملک میں645 تصدیق شدہ کورونا  کیسز کی تصدیق کر دی۔

 اس سے قبل  سندھ میں  مزید 15 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مجموعی تعداد 512 ہوگئی ہے۔

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی جانب سے گزشتہ روز کراچی کے شہریوں سے 3 روزہ رضاکارانہ تنہائی اختیار کرنے کی اپیل کی تھی جس کے تحت شہر قائد میں سڑکوں پر عوامی آمد ورفت انتہائی کم ہے۔ سرکاری اداروں کے بعد نجی اداروں کے دفاتر بھی بند ہوگئے ہیں، سڑکوں پر پبلک ٹرانسپورٹ نہ ہونے کے برابر ہے۔

سندھ

سندھ میں وائرس میں مبتلا مریضوں کی تعداد 384 ہوگئی اور کراچی میں مجموعی طور پر 101کیسز ہیں۔

مزید پڑھیں: غیر ضروری چیزوں کے لیے گھر سے باہر نہ نکلیں تو سب کے لیے اچھا ہوگا، مرتضیٰ وہاب

پنجاب

پنجاب میں کورونا وائرس کے کنفرم کیسز کی تعداد بڑھ رہی ہے اور محکمہ صحت کے مطابق 24 گھنٹے میں مزید 16کیسز سامنے آنےکےبعد مریضوں کی مجموعی تعداد 137 ہوگئی ہے جب کہ جہلم میں بھی کورونا کیس سامنے آگیا ہے۔

بلوچستان

بلوچستان میں کورونا وائرس کے 11 نئے کیسز رپورٹ ہونے سے مصدقہ کیسز کی تعداد 103 ہوگئی جب کہ 371 افراد کے ٹیسٹ کی رپورٹ آنی باقی ہے۔

خیبر پختونخواہ

خیبرپختونخوا  میں کورونا وائرس کے مزید 12 کیسز سامنے آنے کے بعد تعداد 27 ہوگئی ہے۔

کورونا وائرس کے باعث خیبر پختونخوا میں ہونے والی دو ہلاکتوں کے بعد پشاور میں کینال روڈ کی ایک گلی کو قرنطینہ قرار دے دیا گیا ہے جب کہ مردان میں بھی یونین کونسل منگاہ کو لاک ڈاؤن کر کے داخلی و خارجی راستے پر پولیس تعینات کر دی گئی ہے۔

گلگت بلتستان 

گلگت بلتستان میں کورونا وائرس کے مزید 12 کیسز سامنے آنے کے بعد تعداد 55 ہوگئی ہے۔

اسلام آباد 

وفاقی دارلخلافے میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 10 ہے۔

مزید پڑھیں: کورونا وائرس: اسلام آباد ہائیکورٹ کا جیل سے قیدیوں کی رہائی کا حکم

 کشمیر 

آزاد کشمیر میں ابھی تک کورونا وائرس کے ایک کیس سامنے آیا ہے۔

 

install suchtv android app on google app store