بلاول بھٹوکا بیان، وزیر اعظم نے خیرمقدم کرتے ہوئے بڑا فیصلہ کر لیا

بلاول بھٹوکا بیان، وزیر اعظم نے خیرمقدم کرتے ہوئے بڑا فیصلہ کر لیا فائل فوٹو بلاول بھٹوکا بیان، وزیر اعظم نے خیرمقدم کرتے ہوئے بڑا فیصلہ کر لیا

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے وزیر اعظم عمران خان کے لیے بیان کا حکومت نے خیر مقدم کرتے ہوئے سیاسی قیادت کو اکھٹا کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

میڈیا رپورٹس  کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے سیاسی قیادت کو اکھٹا کرنے کا فیصلہ کر لیا، وزیر اعظم نے اس سلسلے میں اسپیکر اسد قیصر کو اپوزیشن جماعتوں سے رابطوں کا ٹاسک دے دیا ہے۔

ذرایع نے بتایا کہ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر پی پی چیئرمین سمیت دیگر پارلیمانی رہنماؤں سے رابطہ کریں گے، مشترکہ پارلیمانی کمیٹی بھی تشکیل دی جا رہی ہے جس کی تشکیل پر وزیر اعظم اور اسپیکر کی ملاقات میں اتفاق ہوا تھا، اس کمیٹی میں سیاسی جماعتوں کی نمایندگی شامل ہوگی۔

یہ پارلیمانی کمیٹی موجودہ صورت حال کا جائزہ لے کر سفارشات دے گی، کمیٹی کی سفارشات نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی کو بھجوائی جائیں گی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا تھا کہ کرونا کے خلاف جنگ میں وزیر اعظم عمران خان ہماری قیادت کریں، یہ وقت وزیر اعظم پر تنقید کا نہیں، مل کر قدرتی آفت کا مقابلہ کرنا ہے، انھوں نے کہا کہ صرف وائرس سے جنگ نہیں معیشت بچانے کی بھی جنگ ہے، متاثرین کے گھروں تک راشن اور کھانا پہنچائیں گے، اگر ہم لاک ڈاؤن کی طرف نہیں گئے تو اسپتال بھر جائیں گے۔

install suchtv android app on google app store