کیا واقعی میں نوازشریف کے بھارت سے کاروباری مفادات ہیں؟ پڑھیں انتہائی اہم بیان

نوازشریف اور مودی فائل فوٹو نوازشریف اور مودی

مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ نواز شریف کے کوئی کاروباری مفادات بھارت سے وابستہ نہیں رہے، یہ صرف مخالف سیاسی پروپیگنڈہ ہے۔

دفتر خارجہ کی سابق ترجمان تسنیم اسلم کے بیان کا جواب دیتے ہوئے سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ نواز شریف نے بھارت سے تعلقات معمول پر لانے کی کوشش کی، جس کے مثبت نتائج نہ ملے۔ انہوں نے کہا کہ تسنیم اسلم ایک سینئر سفارتکار رہی ہیں، انہیں معلوم ہونا چاہیے کہ سفارتکاری کے آداب ذمے دارانہ گفتگو کا تقاضا کرتے ہیں۔

خواجہ آصف نے مزید کہا کہ محترمہ کے انٹرویو میں سیاسی زاویہ ہو سکتا، حقا ئق بالکل نہیں، موجودہ حکومت نے بھارت کو خوش کرنےکے لیے ابھینندن کو رہا کیا، متعدد بار فو ن کاجواب نہ ملا۔

ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکمران کشمیر کے حل کے لیےنریندر مودی کی جیت کی دعائیں کرتے رہے اور آج تک موجودہ وزیراعظم سے کلبھوشن جادیو کا نام نہیں سنا۔

ن لیگی رہنما نے یہ بھی کہا کہ کشمیر، دہلی سمیت بھارت کے طول و عرض میں مسلمانوں پر قیامتیں ٹوٹ گئیں، لیکن عمران خان اسلامی کانفرنس کا اجلاس تک نہ بلاسکے۔

install suchtv android app on google app store