سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے لیے بڑی خوشخبری، لیگی حلقوں میں جشن کا سماں

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی فائل فوٹو سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی درخواست ضمانت پر بھی فیصلہ سنا دیا گیا، پاکستان مسلم لیگ نواز کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی رہا ہو گئے

گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ نے لیگی رہنما کی ضمانت درخواست منظور کر کے ان کی رہائی کا حکم دیا تھا۔

ایل این جی ریفرنس میں گرفتار اور اسیر لیگی رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی رہائی کے لیے ضمانتی مچلکے تحصیلدار سے تصدیق کے بعد احتساب عدالت میں جمع کرادیے گئے۔

شاہد خاقان عباسی کے وکیل نے ایک کروڑ کے ضمانتی مچلکے احتساب عدالت میں جمع کرادیے، جس کے بعد احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم کی رہائی کی روبکار جاری کر دی۔ شاہد خاقان عباسی کی روبکار احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے جاری کی۔

عدالت سے روبکار جاری ہونے کے بعد  لیگی رہنما کو اڈیالہ جیل راولپنڈی سے رہا کردیا گیا۔

گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس لبنیٰ سلیم پرویز پر مشتمل بینچ نے شاہد خاقان عباسی کی درخواست پر سماعت کی تھی۔

عدالت نے ضمانتیں ایک کروڑ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض منظور کرتے ہوئے ن لیگی رہنما کی رہائی کا حکم دیا تھا۔

 

install suchtv android app on google app store