ادھر جیل سے رہا ہوئے، اُدھر احسن اقبال کو بڑے جھٹکے کا سامنا پڑ گیا

احسن اقبال فائل فوٹو احسن اقبال

اڈیالہ جیل سے رہائی پانے والے سابق وزیر داخلہ احسن اقبال کے لیے بڑی مشکل درپیش آگئی

اڈیالہ جیل سے رہائی پانے والے سابق وزیر داخلہ احسن اقبال کا پاسپورٹ قومی احتساب بیورو (نیب) نے ضبط کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

نارووال سپورٹس سٹی کمپلیکس کیس میں مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال کو کچھ دیر پہلے ہی اڈیالہ جیل سے رہا کیا گیا ہے۔ جیل سے رہائی کے بعد نیب نے احسن اقبال کو 28 فروری کو دوبارہ طلب کرلیا۔

نیب کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ احسن اقبال کا پاسپورٹ ضبط کیا جائے گا، تفتیشی افسر نے احسن اقبال سے پاسپورٹ طلب کرلیا ۔

احتساب عدالت نے بھی احسن اقبال سے پاسپورٹ طلبی کے فیصلے کی منظوری دے دی اور فیصلے میں کہا ہے کہ احسن اقبال 28 فروری کوپیش ہو کر پاسپورٹ جمع کرائیں۔

install suchtv android app on google app store