نئی دہلی میں جو ہورہا ہے اس حوالے سے دنیا کو نوٹس لینا چاہیئے، وزیر خارجہ

نئی دہلی میں جو ہورہا ہے اس حوالے سے دنیا کو نوٹس لینا چاہیئے، وزیر خارجہ فائل فوٹو نئی دہلی میں جو ہورہا ہے اس حوالے سے دنیا کو نوٹس لینا چاہیئے، وزیر خارجہ

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں جو ہورہا ہے اس حوالے سے دنیا کو نوٹس لینا چاہیئے۔

میڈیا روپرٹس کے مطابق اپنے ایک بیان میں شاہ محمود کا کہنا تھا کہہ نئی دہلی میں فسادات کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں، عمارتوں کو آگ لگائی جارہی ہے۔

انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ دنیا کو بھارت میں ہونے والے فسادات کا نوٹس لینا چاہیئے۔

خیال رہے کہ بھارت کے دارالحکومت میں ہندو انتہا پسند نے حکومتی سرپرستی میں‌ مسلمانوں کے گھروں کو نذر آتش کرنے کے بعد مسجد پر حملہ کردیا ہے۔

یاد رہے کہ بھارت کے شہر نئی دہلی میں ایک روز قبل اچانک ہندو انتہا پسندوں نے متنازع شہریت قانون کے خلاف مظاہرے کرنے والے مظاہرین پر حملے کیے اور انہوں نے مسلمانوں کے گھر بھی نذر آتش کیے۔ رپورٹ کے مطابق بھارت میں ہونے والے پرتشدد واقعات میں اب تک پولیس اہلکار سمیت 7 افراد ہلاک ہوئے۔

انٹرنیٹ پر کئی ایسی ویڈیوز اور تصاویر سامنے آئیں جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہندو انتہا پسندوں کو پولیس کی مکمل سرپرستی حاصل ہے اور وہ انہیں روکنے کے بجائے مظاہرین پر تشدد کررہے ہیں۔

install suchtv android app on google app store