نوازشریف اشتہاری قرار، فردوس عاشق کے بیان نے سیاسی حلقوں میں ہلچل مچادی

 فردوس عاشق اعوان فائل فوٹو فردوس عاشق اعوان

معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ نوازشریف اگر پاکستان نہیں آتے تو اشتہاری قرار دیئے جائیں گے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ نوازشریف کے پلیٹ لیٹس میں اتار چڑھاؤ میڈیا کی زینت بنتا رہا، نوازشریف کی سرجری کے حوالے سے میڈیا میں کوئی خبر نہیں آ رہی۔

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ علاج کرانے کی بجائے ہوٹلز میں دعوتیں اڑائی جا رہی ہیں، نوازشریف کی جہاں سرجری ہونی ہے وہاں میڈیا کو رسائی دے دیں۔

کرونا وائرس سے متعلق فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کروناوائرس کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا، وزیراعظم نے کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ہرممکن اقدامات کی ہدایت کی۔

اس سے قبل مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا کہ نوازشریف کی ضمانت میں حکومت سے توسیع کی کوئی توقع نہیں تھی، ہم حکومت کے پاس توسیع کے لیے جانا نہیں چاہتے تھے عدالتی حکم پر گئے، ہم نے صرف عدالت کی ہدایت پر عمل کیا ہے۔

 

install suchtv android app on google app store