پاک بحریہ کے رئیر ایڈمرل فیصل رسول لودھی اور زاہد الیاس کو وائس ایڈمرل کی عہدے پر ترقی

پاک بحریہ کے رئیر ایڈمرل فیصل رسول لودھی اور زاہد الیاس کو وائس ایڈمرل کی عہدے پر ترقی فائل فوٹو پاک بحریہ کے رئیر ایڈمرل فیصل رسول لودھی اور زاہد الیاس کو وائس ایڈمرل کی عہدے پر ترقی

پاک بحریہ کے رئیر ایڈمرل فیصل رسول لودھی اور رئیر ایڈمرل زاہد الیاس کو وائس ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔

پاک بحریہ کے دو سنیئر افسران کو اگلے عہدوں پر ترقی دی گئی ہے،دونوں افسرکمانڈ اینڈ اسٹاف تعیناتیوں کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔

دونوں افیسران کو شاندار خدمات کے اعتراف میں اعلی ملٹری اعزازات سے نوازا جا چکا ہے۔

وائس ایڈمرل فیصل رسول لودھی کمانڈر کوسٹ،جبکہ وائس ایڈمرل زاہد الیاس کمانڈر کراچی کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

وائس ایڈمرل فیصل رسول نے انیس سو چھیاسی،وائس جبکہ ایڈمرل زاہدالیاس نے انیس سو اٹھاسی میں پاک بحریہ کی آپریشنز برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔

install suchtv android app on google app store