چوہدری نثار کی پارٹی میں دوبارہ واپسی؟ ن لیگ نے کون سی بڑی شرط رکھ دی؟ جان کر سب حیران

چوہدری نثار فائل فوٹو چوہدری نثار

مسلم لیگ ن کے رہنما پرویز رشید کا کہنا ہے کہ چوہدری نثار نے مشکل وقت میں پارٹی کا ساتھ چھوڑا، اگر وہ اس بات کا جواز پیش کرسکتے ہیں تو ان کے ساتھ بات ہوسکتی ہے۔

پرویز رشید کا کہنا تھا کہ چوہدری نثار نے 2018 کا الیکشن بطور آزاد امیدوار لڑا، انہیں سوچنا چاہیے کہ ان کا فیصلہ درست تھا یا غلط تھا۔ انہوں نے مسلم لیگ ن سے اپنے راستے جدا کرلیے ہیں، جب پارٹی مشکل میں تھی تو انہوں نے اپنے راستے جدا کرلیے، اگر وہ مشکل وقت میں ساتھ چھوڑنے کا جواز پیش کرسکیں تو بات ہوسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مریم نواز کو خاموشی کا طعنہ دینا درست نہیں ہے، تنقید کرنے والوں کو ماحول بھی دیکھنا چاہیے، شہباز شریف نے ایئر پورٹ پر پہنچنے کی بھرپور کوشش کی تھی لیکن ہماری تنظیمی خامی کی وجہ سے وہ ایئر پورٹ نہیں پہنچ پائے۔

پرویز رشید کا کہنا تھا کہ ذاتی اور سیاسی تعلقات میں فرق ہوتا ہے، کسی شخص کے ذاتی تعلقات کو سیاسی رنگ نہیں دینا چاہیے، کیا عمران خان سے نواز شریف کے تعلقات برے تھے؟ دونوں نے ایک ساتھ کرکٹ بھی کھیلی، نواز شریف نے ان کے گھر جانے والی سڑک بھی بنوائی۔

install suchtv android app on google app store