بلاول بھٹو اپوزیشن لیڈر بننا چاہتے ہیں، فواد چوہدری

فواد چوہدری فائل فوٹو فواد چوہدری

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو سیاست کررہے ہیں وہ موقع کا فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں، بلاول کی خواہش ہے کہ اپوزیشن لیڈر نہیں تو میں کردار ادا کروں۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فوادچوہدری نے کہا کہ عمران خان نےکسی کیساتھ ڈیل نہیں کی الیکشن لڑکر آئے ہیں، پی ٹی آئی کوالیکشن کیلئےکسی نے پیسے نہیں دیئے، 88 میں پی پی الیکشن جیتی تو بی بی کو ن لیگ وزیراعظم نہیں بننے دے رہی تھی، مسلم لیگ ن کے ماضی کاسب کومعلوم ہے۔

انہوں نے کہا کہ دیکھنا یہ ہے کہ کہیں شہبازشریف نئے معاملات کے انتظار میں تو نہیں، راناتنویر صرف یہ بتادیں شہبازشریف واپس آرہے ہیں یا نہیں، مسلم لیگ ن میں ٹاپ لیڈرشپ کی لڑائی چل رہی ہے قیادت کس نےکرنی ہے ن لیگ میں لڑائی جاری ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ شہبازشریف کہہ رہے تھےواپس آجاؤں گالیکن اب تک نہیں آئے، شہباز شریف ڈیل کی تلاش میں ہیں اس لیے واپس نہیں آرہے کیونکہ مسلم لیگ ن کی تاریخ دیکھیں تو ان کی حکومت ہمیشہ ڈیل پر رہی، نوازشریف پہلے قیدی ہیں جو سزاہوئی باہرآئے بلکہ ملک سے باہر چلے گئے، جیلوں میں بہت قیدی بیمار ہیں،آپشن دیں سب چلے جائیں گے،نوازشریف ایسےانداز میں جائیں گےتو ڈیل کی باتیں کی جائیں گی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت و عدلیہ نے رپورٹس کی بنیاد پر نوازشریف سے متعلق فیصلہ کیا، پاکستان میں نوازشریف کی روزانہ رپورٹس آرہی ہوتی تھیں، برطانیہ سےنوازشریف کی میڈیکل رپورٹس کیوں نہیں آرہیں؟ پاکستان میں میڈیکل رپورٹس ٹمپر کرنا بہت آسان ہے، غلط میڈیکل رپورٹس اورٹمپرنگ سے متعلق تحقیقات ہونی چاہئیں۔

install suchtv android app on google app store