نوازشریف بھی سلیکٹڈ تھے، بلاول بھٹو زرداری نے مسلم لیگ کو آڑے ہاتھوں لے لیا

عمران خان کی طرح نوازشریف بھی سلیکٹڈ تھے فائل فوٹو عمران خان کی طرح نوازشریف بھی سلیکٹڈ تھے

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ عمران خان کی طرح نوازشریف بھی سلیکٹڈ تھے اور پی ٹی آئی کی طرح (ن) لیگ بھی پارلیمنٹ کو اہمیت نہیں دیتی۔

صحافیوں سے بات کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت ٹھیکے پر لی گئی اس کے پاس کوئی اختیارنہیں، جب حکومت ٹھیکے پر ملےتو وہی کرتی ہےجو ٹھیکہ ہو، اب حکومت کا ٹھیکہ پورا ہوچکا،6 ماہ میں چلی جائے گی۔

چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ مودی کےبعداب ٹرمپ کی الیکشن مہم چلائی جارہی ہے، پنجاب کےعوام کو جب ضرورت پڑی، ان کے لیڈرغائب ہوگئے، مہنگائی کم نہیں ہورہی ابھی توشروع ہوئی ہے، گرمی آنے دیں، بجلی نہیں ہوگی اور تاریخی بل آئیں گے، مہنگائی کم نہیں ہو رہی ابھی تو شروع ہو رہی ہے، پرویزمشرف دورکے تمام بحران دوبارہ سر اٹھا چکے ہیں۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ بیرونی طاقتیں سلیکٹڈ حکومتوں کو ہی استعمال کرتی ہیں، عمران خان سے پہلے نوازشریف بھی سلیکٹڈ تھے، لیکن بینظیربھٹو نے17 ارکان کے ساتھ اکثریت والے نوازشریف کو امیرالمومین بننےنہیں دیا، پی ٹی آئی کی طرح (ن) لیگ بھی پارلیمنٹ کو اہمیت نہیں دیتی، وزیراعلیٰ مرادعلی شاہ شہبازشریف سےبھی بہترہیں، وزیراعلیٰ سندھ کا باقی صوبوں کے وزرائےاعلیٰ سے بھی مقابلہ کرالیں۔

install suchtv android app on google app store