گریڈ1 سے 16 تک کے ملازمین پر لگ گئی بڑی پابندی، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے اہم مراسلہ جاری کردیا

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن فائل فوٹو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے گریڈ1 سے 16 تک کے ملازمین پر اسمارٹ فون دفاتر میں لانے پر پابندی لگادی ہے۔

سرکاری افسروں کے ماتحت کام کرنے والے ملازمین اسمارٹ فون استعمال نہیں کر سکیں گے۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے جاری مراسلے کے مطابق پابندی سیکیورٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے لگائی گئی ہے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے مراسلے میں کابینہ ڈویژن کے خط کا بھی حوالہ دیا گیا ہے۔ مراسلے کے مطابق وزارتوں اور ماتحت اداروں میں بھی ایسا سرکلر جاری کیا گیا ہے۔

اس سے قبل وفاقی حکومت نے سرکاری افسران اور ان کے ماتحت اہلکاروں کو ذرائع ابلاغ سے رابطہ کرنے سے منع کر دیا تھا۔ وفاقی حکومت نے اپنے افسران و اہلکاروں کو پابند کر رکھا ہے کہ وہ کسی بھی قسم کی معلومات یا دستاویزات ذرائع ابلاغ کو فراہم نہیں کریں گے۔

install suchtv android app on google app store