انتہا پسندی کی کوئی نسل، علاقہ یا قومیت نہیں، دنیا میں بڑھتے ہوئے اسلاموفوبیا پر تشویش: ترجمان دفتر خارجہ

عائشہ فاروقی فائل فوٹو عائشہ فاروقی

دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان کو دنیا کے کئی حصوں میں اسلاموفوبیا، زینوفوبیا اور نسلی نفرت کی بڑھتی ہوئی لہر پر تشویش ہے۔

اسلام آباد سے جاری ہونے والے بیان میں دفتر خارجہ کی ترجمان عائشہ فاروقی نے کہا کہ پاکستان نے جرمنی میں حملوں کی سخت مذمت کی ہے، ان گھناوٴنے حملوں سے کئی معصوم اپنی جان گنوا بیٹھے اور بہت سے زخمی ہیں، دکھ کی اس گھڑی میں پاکستان جرمنی کے ساتھ کھڑا ہے جب کہ اس حملے میں ترک شہریوں کی جانیں جانے پر ترکی کے ساتھ بھی تعزیت کرتے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ان حملوں سے واضح ہوتا ہے کہ انتہا پسندی کی کوئی نسل، علاقہ یا قومیت نہیں، نفرت کی آئیڈیالوجی کو ختم کرنے کے لئے مل کر کوششوں کی ضرورت کا اعادہ کرتے ہیں، نفرت پر مبنی جرائم کی وجوہات کو بھی ختم کرنا ہوگا، پاکستان اسلاموفوبیا کے انسداد کے لئے جرمنی اور دوسرے ہم خیال ممالک کے ساتھ شراکت داری کے لئے تیار ہے، مذاہب اور تہذیبوں کے درمیان یگانگت کو فروغ دینا ہوگا۔

install suchtv android app on google app store