قائدحزب اختلاف کا عہدہ لمباعرصہ خالی نہیں رکھا جا سکتا، فواد چوہدری شہباز شریف پربرس پڑے

 شہباز شریف نواز شریف کو واپس لانے کی گارنٹی دے کر خود ہی غائب ہیں، فواد چوہدری میدان پھر میدان میں آگئے فائل فوٹو شہباز شریف نواز شریف کو واپس لانے کی گارنٹی دے کر خود ہی غائب ہیں، فواد چوہدری میدان پھر میدان میں آگئے

وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ شہباز شریف نواز شریف کو واپس لانے کی گارنٹی دے کر خود ہی غائب ہیں، اگر وہ نہیں آتےتونئےاپوزیشن لیڈرکیلئےپراسس کاآغازکیاجائے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا اسپیکر کو خط لکھاہےاپوازیشن لیڈرطویل عرصےسےایوان نہیں آئے، چیئرمین پی اےسی کا عہدہ وہ پہلے ہی چھوڑ چکے ہیں، قانون سازی میں اپوزیشن لیڈر کا اہم کردار ہوتاہے، شہبازشریف خصوصی مراعات بھی لےرہے ہیں، ان کی غیر موجودگی اسمبلی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ شہباز شریف سےاسمبلی میں واپسی کی حتمی تاریخ پوچھی جائے، اگر وہ نہیں آتےتونئےاپوزیشن لیڈرکیلئےپراسس کاآغازکیاجائے، قائدحزب اختلاف کا عہدہ لمباعرصہ خالی نہیں رکھا جا سکتا، شہباز شریف نواز شریف کو واپس لانےکی گارنٹی دیکر خود غائب ہیں۔

خیال رہے اپوزیشن لیڈر و مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے پاکستان واپسی کا فیصلہ کرلیا ہے ، آئندہ چند روز میں ان کے وطن پہنچنے کا امکان ہے۔

شہبازشریف لندن میں نوازشریف کی ناسازی طبیعت کے باعث کے ان ہمراہ موجود ہیں، لندن میں ان کی موجودگی کو 2 ماہ سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے۔

install suchtv android app on google app store