زندگی بچانے والی اہم غذا کی درآمد پرعائد پابندی فوری ختم کی جائے، وزیراعظم عمران خان

بچوں کی زندگی بچانے والی غذا کی درآمد پر عائد پابندی فوری ختم فائل فوٹو بچوں کی زندگی بچانے والی غذا کی درآمد پر عائد پابندی فوری ختم

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ بچوں کی زندگی بچانے والی غذا کی درآمد پر عائد پابندی فوری ختم کی جائے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں ملکی سیاسی صورت حال سمیت 16 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔

اجلاس میں مہنگائی میں کمی کے لیے کیے گئے حکومتی اقدامات پر غور کیا گیا۔ وزیراعظم نے ریلیف پیکج کے بعد اشیا کی قیمتوں کی مسلسل مانیٹرنگ کی ہدایت کی۔

دالوں کی قیمتوں میں کمی کے لیے امپورٹ ڈیوٹی کم کرنے سے متعلق لائحہ عمل بنانے کی ہدایت کی گئی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بجلی اورگیس کی قیمتیں نہیں بڑھائیں گے۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں بچوں کے والدین کی درخواست پر وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے معاملہ وفاقی کابینہ میں اٹھایا۔ وزیراعظم نے کہا کہ بچوں کی زندگی بچانے والی غذا کی درآمد پر عائد پابندی فوری ختم کی جائے۔ وزیراعظم نے مشیر صحت کو معاملہ دیکھ کر انتظامات کی ہدایت کر دی یے۔

کمشنر ایس ای سی پی کی تعیناتی کا ایجنڈا اور احساس پروگرام میں ارکان پارلیمنٹ کو شامل کرنے سے متعلق بریفنگ موخر کر دی گئی۔

install suchtv android app on google app store