پاکستان کا کروز میزائل رعد ٹو کا کامیاب تجربہ،آئی ایس پی آر

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاکستان کا کروز میزائل رعد ٹو کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  رعد ٹو 600کلومیٹرتک مارکرسکتاہے اور  زمین اورسمندرمیں ہدف کونشانہ بناسکتے ہیں۔

آئی ایس پی آر کا  کہنا ہے آمیزائل میں جدیدگائیڈنس،نیوی گیشن سسٹم نصب ہے اور میزائل ہدف کو 100 فیصدنشانہ بنانےکی صلاحیت رکھتی ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے میزائل رعد ٹوجنگی طیارے سےفائرکیاگیااور کروزمیزائل نےزمین پر ہدف کونشانہ بنایا۔

ڈی جی ایس پی ڈی لیفٹیننٹ جنرل ندیم ذکی نےبھی میزائل تجربہ دیکھا انھوں نےسائنسدانوں اورانجینئرزکی کاوشوں کوسراہا۔

 ان کا کا کہنا تھا یہ تجربہ پاکستان کی دفاعی صلاحیت کےحوالےسےبڑاقدم ہے، صدرمملکت،وزیراعظم،چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی مبارک باد۔

install suchtv android app on google app store