پارلیمنٹ لاجز میں آگ لگ گئی، ن لیگی ترجمان کی لاج کا 80 فیصد حصہ جل گیا

پارلیمنٹ لاجز میں آگ لگ گئی، ن لیگی ترجمان کی لاج اے 302 زد میں آنے کی اطلاعات فائل فوٹو پارلیمنٹ لاجز میں آگ لگ گئی، ن لیگی ترجمان کی لاج اے 302 زد میں آنے کی اطلاعات

 آگ مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کے لاج میں لگی اور اس کا 80 فیصد حصہ چل گیا۔

تفصیلات کے مطابق ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب کے لاج اے 302 میں  اور ایم کیو ایم کے سینیٹر خوشبخت شجاعت کے لاج میں بھی لگی۔

آگ لگنے کا واقعہ صبح ساڑھے 11 بجے کے قریب پیش آیا، جس کے بعد پارلیمنٹ لاجز میں دھواں پھیل گیا اور لوگوں کو سانس لینے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہیں فائر بریگیڈ کا عملہ آگ بھجانے کے لیے پہنچا اور امدادی کارروائی کی۔

 ادھر رکن قومی اسمبلی ابرار شاہ نے کہا کہ آگ مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کے لاج میں لگی اور اس کا 80 فیصد حصہ چل گیا۔

ابرار شاہ کا کہنا تھا کہ آگ لگنے کے باعث دھواں اتنا تھا کہ سانس تک نہیں لے پارہے تھے۔

علاوہ ازیں واقعے کے بعد ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے آگ سے متاثرہ لاجز کا جائزہ لیا۔

اس دوران ڈائریکٹر پارلیمنٹ لاجز نے بریفنگ دی اور بتایا کہ آگ کی اطلاع 11 بج کر 35 منٹ پر ملی، تاہم آگ پر قابو پالیا گیا۔

ڈائریکٹر پارلیمنٹ لاجز کا کہنا تھا کہ مریم اورنگزیب کے 2 ملازمین کو بروقت ریسکیو کرلیا گیا۔

اس دوران ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے آگ لگنے کی وجہ پوچھی تو ڈائریکٹر لاجز نے بتایا کہ اس بارے میں کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا، تاہم ملازم کے مطابق آگ گیلری میں لگے گیزر سے لگی۔

 

 

خیال رہے کہ گزشتہ برس اپریل میں وزیراعظم سیکریٹریٹ کی چھٹی منزل پر آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا تھا۔

تاہم خوش قسمتی سے اس واقعے میں بھی کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا اور امدادی ٹیموں نے اطلاع ملتے ہیں فوری کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پایا تھا۔

 

install suchtv android app on google app store