وزیراعظم سے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کی ملاقات، افغان امن عمل پر تبادلہ خیال

وزیراعظم عمران خان اور سے امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان امن عمل زلمے خلیل زاد نے  ملاقات کی فائل فوٹو وزیراعظم عمران خان اور سے امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان امن عمل زلمے خلیل زاد نے ملاقات کی

وزیراعظم عمران خان اور سے امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان امن عمل زلمے خلیل زاد نے  ملاقات کی ہے۔

افغان طالبان اور امریکا کے درمیان جلد امن معاہدہ متوقع ہے اور دونوں افغانستان میں 7 روز کے لیے جنگ بندی پر بھی متفق ہوچکے ہیں۔

ایسے وقت میں امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان امن عمل زلمے خلیل زاد پاکستان کے اہم دورے پر پہنچے ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں: زلمے خلیل زاد کی آرمی چیف سے اہم ملاقات، باہمی امور اور افغان مفاہمتی عمل پر تبادلہ خیال

وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم عمران خان سے زلمے خلیل زاد نے ملاقات کی جس میں امریکا اور طالبان مذاکرات کے حوالے سے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

install suchtv android app on google app store