صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا نعیم الحق کے انتقال پر اظہار افسوس

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ  کا نعیم الحق کے انتقال پر افسوس کا اظہار فائل فوٹو صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا نعیم الحق کے انتقال پر افسوس کا اظہار

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی نعیم الحق کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور نعیم الحق گزشتہ روز کراچی میں انتقال کر گئے تھے۔

ان کے انتقال پر وزیراعظم عمران خان، اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق سمیت دیگر شخصیات کی جانب سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔

صدر عارف علوی نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں نعیم الحق کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میرے قریبی دوست نعیم الحق ایک عظیم پاکستانی اور تحریک انصاف کے بانی رکن تھے۔

 

صدر عارف علوی نے مزید کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ میں نعیم الحق کو ایک قریبی دوست کی حیثیت سے گزشتہ 40 سال سے جانتا تھا، اللہ رب العزت ان کی مغفرت فرمائیں۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی نعیم الحق کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند کرے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے، آمین۔

install suchtv android app on google app store