نواز شریف کو فی الحال واپس نہیں آنا چاہیے، چوہدری شجاعت حسین کے بیان نے نئی بحث چھیڑ دی

شجاعت حسین فائل فوٹو شجاعت حسین

سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ نواز شریف کو فی الحال واپس نہیں آنا چاہیے وہ اپنا علاج کرائیں۔

سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت حسین نے جدہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی معاشی صورت حال بہت خراب ہو چکی ہے اور ہمارے مثبت مشوروں کو وزیر اعظم عمران خان حکومت پر تنقید سمجھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر یہی صورتحال رہی تو آئندہ تین ماہ بعد کوئی پاکستان کا وزیر اعظم بننے کو تیار نہیں ہو گا۔ اتحاد میں شامل فسادیے نہ جانے وزیر اعظم کو کیا رپورٹ دیتے ہیں۔

نواز شریف سے متعلق بات کرتے ہوئے چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ نواز شریف کے ملک سے باہر بھجوانے میں ان کا کردار ہے اور انہیں فی الحال واپس نہیں آنا چاہیے وہ اپنا علاج مکمل کریں۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کا ملک میں واپس آنا نہ آنا برابر ہے کیونکہ ان کی سیاست میں کوئی حیثیت نہیں ہے۔ میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی خدمت کے لیے ہمیشہ تیار ہوں۔

install suchtv android app on google app store