چوہدری شوگر ملز کیس: احتساب عدالت نے نواز شریف کی درخواست منطور کرلی

سابق وزیراعظم نواز شریف فائل فوٹو سابق وزیراعظم نواز شریف

احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی چوہدری شوگر ملز کیس میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی ہے اور سماعت 28 فروری تک ملتوی کر دی۔

احتساب عدالت میں چوہدری شوگر ملز کیس کی سماعت ہوئی جس دوران وکیل امجد پرویز نے نوازشریف کی تازہ ترین میڈیکل رپورٹس جمع کروائیں اور دلائل دیتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کی طبیعت تاحال ناساز ہے اور علاج معالجہ جاری ہے۔

انہوں نے کہاکہ نوازشریف صحت یاب ہوتے ہی ٹرائل کا سامنا کریں گے، نوازشریف کی صحت سے متعلق ڈاکٹر ڈیوڈ لارنس کی رپورٹ جمع کروائی ہیں، نوازشریف ایک کلینیکل ٹیم کی نگرانی میں ہیں، فروری کے آخری ہفتے میں نوازشریف کے مختلف چیک اپ ہونے ہیں اور نوازشریف زیر علاج ہونے کے باعث پاکستان کا سفر نہیں کر سکتے ہیں۔

 

install suchtv android app on google app store