یوٹیلٹی اسٹورز پر اشیاء مہنگے داموں فروخت، وزیراعظم عمران خان نے نوٹس لے لیا

وزیراعظم عمران خان فائل فوٹو وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے یوٹیلٹی اسٹورز پر اشیاء مہنگے داموں فروخت ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے قیمتیں کم کرنے کی ہدایت کردی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر معاونِ خصوصی برائے اطلاعات نے بیان جاری کیا کہ وزیراعظم نے یوٹیلٹی اسٹورز پر اشیاکوکم نرخوں پرفروخت نہ کرنے کا نوٹس لیتے ہوئے مالکان کو چینی 68 روپے فی کلو فروخت کرنے کی ہدایت کی۔

فردوس عاشق اعوان کے مطابق وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ یوٹیلٹی اسٹورز پر گھی 170، 20 کلو آٹے کا تھیلا 800 روپے میں فروخت کیا جائے، علاوہ ازیں دالیں،چاول مارکیٹ کےمقابلےمیں10سے25روپے فی کلو سستے فروخت کیے جائیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان عوام کا احساس اور درد رکھتے ہیں اور اُن کا ایجنڈا عوام کو ریلیف فراہم کرتے ہوئے اُن کی زندگیوں کو آسان بنانا ہے۔ فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ اشیاء کی قیمتوں میں استحکام اور بروقت فراہمی کو یقینی بنانا ہوگا۔

یاد رہے کہ ایک روز قبل وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیر اعظم عمران خان نے مہنگائی پر قابو پانے کے لیے نوجوانوں کو نئی دکانیں کھول کر دینے کی ہدایت کی تھی۔

install suchtv android app on google app store