گورنرپنجاب کا مولانا فضل الرحمان کو مفید مشورہ، احتجاج کے حق میں بول پڑے۔۔۔ سیاسی میدان گرم

گورنرپنجاب چوہدری محمدسرور اور جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان فائل فوٹو گورنرپنجاب چوہدری محمدسرور اور جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان

گورنرپنجاب چوہدری محمدسرور نے جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو مشورہ دیا ہے کہ احتجاج نہیں انتخابات کا انتظار کریں، انتخابات ہوں تو عوام کے پاس جائیں پھر وہ جو فیصلہ کریں۔

گورنرپنجاب چوہدری محمدسرور نے جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو مشورہ دیا ہے کہ ساڑھے3سال ہیں احتجاج نہیں انتخابات کا انتظارکریں، انتخابات ہوں تو مولانا عوام کے پاس جائیں پھر وہ جو فیصلہ کریں۔

گورنرپنجاب کا کہنا تھا کہ ملک احتجاج کا متحمل نہیں ہوسکتا، استحکام کی ضرورت ہے، مولانا پہلے بھی احتجاج کے لیے آئے وہ ہمارے لیے اب بھی قابل احترام ہیں، حالات دیکھنے کے بعد مولانا کے احتجاج پر حکمت عملی بنائیں گے۔

مہنگائی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ بہت سے مافیا ہیں مگر مہنگائی اور آٹے بحران کے ذمےدار بچ نہیں سکیں گے، گلی محلے اور گاؤں میں مافیا بن چکے ہیں مگر سب کو ناکام بنائیں گے، چیلنج ہیں مگر عمران خان کی قیادت میں کامیابی سے آگے بڑھ رہے ہیں۔

گورنرپنجاب نے مزید کہا کہ احتجاج اپوزیشن کا حق ہے مگر سب کو ملک و قوم کیلئے سوچنا چاہیے۔

 

install suchtv android app on google app store