گھر کی پناہ گاہ میں تبدیلی، سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا بھی رد عمل سامنے آگیا

اسحاق ڈار فائل فوٹو اسحاق ڈار

سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا اپنے گھر کی پناہ گاہ میں تبدیلی کے بعد رد عمل آگیا۔

مسلم لیگ ن کے رہنما اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ حکومت نے سیاسی انتقام کی انتہا کردی ہے، انہیں حکومت کی ناکام معاشی پالیسیوں پر بولنے کی سزا دی جارہی ہے۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ انہوں نے گھر کی نیلامی کے حوالے سے اسلام آباد ہائیکورٹ سے حکم امتناعی لے رکھا ہے لیکن حکومت نے اپنے اقدام سے قانون کی دھجیاں اڑا دیں۔

خیال رہے کہ حکومت نے لاہور کے علاقے گلبرگ میں اسحاق ڈار کے گھر کو غریبوں کیلئے پناہ گاہ میں تبدیل کردیا ہے، اسحاق ڈار کے گھر میں 40 بستر لگائے گئے ہیں جبکہ خواتین کیلئے علیحدہ انتظام کیا گیا ہے۔

install suchtv android app on google app store