انسداد دہشت گردی عدالت، عمران فاروق قتل کیس میں بیوہ کا بیان ریکارڈ

ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں وڈیولنک پر غیرملکی گواہوں کے بیانات قلمبند فائل فوٹو ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں وڈیولنک پر غیرملکی گواہوں کے بیانات قلمبند

انسداد دہشت گردی عدالت میں زیر سماعت ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں وڈیولنک پر غیرملکی گواہوں کے بیانات قلمبندکرنے کا سلسلہ شروع ہوگیا، مقتول کی بیوہ سمیت 5 گواہوں کے بیان قلمبندکرلیے گئے ہیں۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج شاہ رخ ارجمند نے ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کی سماعت کی، پہلے مقتول کی بیوہ شمائلہ عمران کا بیان قلمبندکیاگیا۔

بیان کے حلف لینے کے دوران عمران فاروق کی بیوہ آبدیدہ ہوگئیں جس پر جج نے مقتول کی بیوہ سے کہا کہ آپ نے حوصلے اور صبر سے اپنا بیان ریکارڈ کرانا ہے،آپ تسلی رکھیں، عدالت کو جو بتانا چاہتی ہیں ایک ایک لائن لکھواتی جائیں۔

بیوہ عمران فاروق نے کہا کہ میرے شوہرکو 2010 میں اس وقت قتل کیا گیا جب وہ نوکری سے گھر آرہے تھے، مجھے انصاف دیا جائے، عدالت نے کہا کہ ان شا اللہ انصاف ہوگا۔ ان کے بعد عدالت نے لاش کا پوسٹ مارٹم اور عمران فاروق کی موت کو ڈکلیئرکرنیوالے ڈاکٹرتھامسن جولین کا بیان قلمبند کیا جس پروکیل صفائی نے جرح نہ کی۔

جج شاہ رخ ارجمند نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ تمام 17 برطانوی گواہوں کے بیانات 4 دن میں ریکارڈکر لیں، اگر آج کوئی اور گواہ ہے تو اس کا بیان بھی ریکارڈ کرلیتے ہیں۔

install suchtv android app on google app store