انشااللہ چوہدری برادران سے تعلق آئندہ بھی رہے گا، شفقت محمود

انشااللہ چوہدری برادران سے تعلق آئندہ بھی رہے گا، شفقت محمود فائل فوٹو انشااللہ چوہدری برادران سے تعلق آئندہ بھی رہے گا، شفقت محمود

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق کی سوچ ایک دوسرے سے ملتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں چوہدری برادران سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر شفقت محمود کا کہنا تھا کہ چوہدری برادران سے ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی، انشااللہ چوہدری برادران سے تعلق آئندہ بھی رہے گا۔

وفاقی وزیر تعلیم نے کہا کہ تاثر دیا گیا کہ پی ٹی آئی حکومت اور ق لیگ میں اختلافات ہیں، پی ٹی آئی اور ق لیگ کی سوچ ایک دوسرے سے ملتی ہے، ق لیگ اور پی ٹی آئی کا تعلق اب بھی اور آئندہ بھی رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ چوہدری صاحب سے بہت کچھ سیکھنے کو بھی ملتا ہے، چوہدری صاحب سے تعلق میرے لیے اعزاز کا مقام ہے۔ نئی کمیٹی سے متعلق شفقت محمود کا کہنا تھا کہ نئی کمیٹی بننے کا مقصد یہ نہیں کہ پرانے معاہدے پر نظرثانی ہو۔

وفاقی وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ نئی کمیٹی بننے کا مقصد یہ نہیں کہ پرانے معاہدے پرنظرثانی ہو، جو معاہدے ہوچکے ہیں اسی پر آگے چل کر عمل درآمد ہوگا۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ ہم سے کیے گئے وعدے پورے ہونے چاہئیں، چاہتے ہیں حکومت چلے اور اپنی مدت پوری کرے۔

 

install suchtv android app on google app store