بینظیر انکم سپورٹ پروگرام، مزید 40 غریب افسران بے نقاب

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے فنڈز کھانے والے گلگت بلتستان کے غریب افسران کے نام سامنے آ گئے فائل فوٹو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے فنڈز کھانے والے گلگت بلتستان کے غریب افسران کے نام سامنے آ گئے

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے فنڈز کھانے والے گلگت بلتستان کے غریب افسران کے نام سامنے آ گئے ہیں۔

بی آئی ایس پی فنڈز سے مستفید ہونے والے افسران میں گریڈ 17 سے 19 تک کے 40 افسران شامل، تمام افسران بیگمات کے نام پر بی آئی ایس پی سے فنڈز وصول کرتے رہے۔

بی آئی ایس پی فنڈزسے مستفید ہونے والے افسران میں سے زیادہ تر کا تعلق محکمہ تعلیم سے ہیں جبکہ چند سیکرٹریز و عدلیہ کے چند ایک افسران بھی فنڈز کھانے والوں کی فہرست میں شامل ہیں۔

دوسری جانب وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے فنڈز کھانے والے افسران کی تحقیقات کیلیے باضابطہ کمیٹی تشکیل دے کر افسران سے پوچھ گچھ کا آغاز کردیا ہے۔

مزید پڑھیں: غریب سرکاری افسران ایف آئی اے کے ریڈار پر، بڑی کارروائی کا فیصلہ

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں ایف آئی اے نے کارروائی کیلئے نادرا سے تمام افسران کے ڈیٹا تک رسائی مانگ لی،مجموعی طور پر گریڈ سترہ سے بائیس تک کے دوہزار37 افسران نے اپنے اور اپنی بیویوں کے نام پر بی آئی ایس پی سے پیسے وصول کئے۔ اعلی افسران ماہانہ1600 سہ ماہی5000روپے امداد لیتے رہے۔

 

install suchtv android app on google app store