وزیراعظم سے خیبر پختونخوا کے برطرف وزرا ء عاطف خان اور شہرام ترکئی کی ملاقات، اندرونی کہانی نے وزیر اعظم کو حیرت میں ڈال دی

وزیراعظم عمران خان سے خیبر پختونخوا کابینہ سے برطرف کیے گئے وزرا ء عاطف خان اور شہرام ترکئی کی ملاقات فائل فوٹو وزیراعظم عمران خان سے خیبر پختونخوا کابینہ سے برطرف کیے گئے وزرا ء عاطف خان اور شہرام ترکئی کی ملاقات

وزیراعظم عمران خان سے خیبر پختونخوا کابینہ سے برطرف کیے گئے وزرا ء عاطف خان اور شہرام ترکئی کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔

وزیراعظم عمران خان نے اندرونی معاملات کی میڈیا پر تشہیر پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کے نظم ونسق پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا،وزراتیں واپس لینےکافیصلہ مشکل تھا،آپ دونوں خیبر پختونخوا میں میرے قابل اعتماد ساتھی ہیں،میں نے کبھی شخصیات کو اہمیت نہیں دی،ہمیشہ مشکل فیصلے کیے،امید ہے مستقبل میں آپ لوگ مزید محنت کریں گے، وزیراعظم نے دونوں ارکان اسمبلی کی دوبارہ کابینہ میں واپسی کا عندیہ دیدیا۔

وزیراعظم عمران خان سے خیبر پختونخوا کابینہ سے برطرف کیے گئے وزرا عاطف خان اور شہرام ترکئی نے اہم ملاقات کی،دونوں وزراء کی برطرفی کے بعد وزیراعظم سے یہ پہلی ملاقات تھی، دونوں ارکان صوبائی اسمبلی نے اس ملاقات میں خیبر پختونخوا کے وزیراعلی محمود خان سے اختلافات اور سیاسی امور پر بات چیت کی۔

وزیراعظم نے دونوں ارکان اسمبلی کی دوبارہ کابینہ میں واپسی کا عندیہ دیدیا۔دوسری طرف وزیراعظم عمران خان کی تحریک انصاف کے رہنماؤں عاطف خان اور شہرام ترکئی کیساتھ ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے اندرونی معاملات کی میڈیا پر تشہیر پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کے نظم ونسق پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا،وزراتیں واپس لینے کا فیصلہ مشکل تھا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم کو عاطف خان اور شہرام ترکئی نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے خلاف تحفظات سے آگاہ کیا اور کہا کہ آپ کے فیصلے پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔

اس موقع پر وزیراعظم نے دونوں اراکین صوبائی اسمبلی سے کہا کہ آپ دونوں خیبر پختونخوا میں میرے قابل اعتماد ساتھی ہیں، میں نے کبھی شخصیات کو اہمیت نہیں دی، ہمیشہ مشکل فیصلے کیے،امید ہے مستقبل میں آپ لوگ مزید محنت کریں گے۔

عاطف خان کا کہنا تھا کہ پارٹی کی بہتر کارکردگی کے لیے ہمیشہ محنت کی، ہم نے کارکردگی کی بنیاد پر ہی خیبر پختوخوا میں دوبارہ اکثریت حاصل کی، وزیراعلیٰ بننے کی خواہش نہیں، اصل مقصد بہتر ماحول میں کام کرنا ہے،پی ٹی آئی کا پرانا کارکن ہوں اور پارٹی کے لیے کام جاری رکھوں گا۔

شہرام ترکئی کا کہنا تھا کہ صوبے میں گورننس کی صورتحال پر کئی بار آواز اٹھائی، ہمارے خلاف سازش ہوئی ہے،وزیراعلیٰ کی کارکردگی پر اسمبلی ارکان نے ہم سے رابطے کیے۔

واضح رہےکہ خیبر پختونخوا کے 3 وزرا کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا تھا جن میں عاطف خان، شہرام ترکئی اور شکیل خان شامل تھے۔برطرف ہونے والے کے پی حکومت کے وزیر شکیل احمد کا کہنا تھا کہ پارٹی میں 7 سال ہو گئے، کبھی پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کی اور نہ کریں گے، عمران خان نے ٹکٹ دیا اور وزیر بنایا، وزارت سے کیوں ہٹایا گیا ؟پتہ نہیں جس نے ہٹایا، ان سے پوچھا جائے۔

شکیل احمد نے کہا کہ پی ٹی آئی کا ورکر ہوں، مرتے دم تک عمران خان کا ساتھ نہیں چھوڑوں گا،حیات آباد میں اجلاس کے لیے نہیں بلکہ ڈنر کے لیے گیا تھا، اس ڈنر میں شہرام ترکئی، عاطف خان اور دیگر 5,6 دوست موجود تھے۔

install suchtv android app on google app store