آئی جی سندھ تبدیل نہ کرنا ایک نہیں 2 پاکستان کی مثال ہے۔۔ بلاول بھٹو کی وزیر اعظم پر کڑی تنقید

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری فائل فوٹو چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کا آئی جی سندھ کا تبدیل نہ ہونا ایک نہیں 2 پاکستان کی مثال ہے۔

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ وزیراعظم نے اسلام آباد کے آئی جی کو اس لیے بدل دیا تھا کیونکہ انہوں نے ایک غریب خاندان کے خلاف ایکشن لینے کے حکم کو نہیں مانا تھا اور غریب خاندان کی گائے ایک وزیر کے گھر میں داخل ہوگئی تھی۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کئی مہینوں کی خراب سکیورٹی صورتحال کے بعد سندھ کی منتخب قیادت نے نئے آئی جی کے لیے 5 نام وفاقی حکومت کو بھیجے، وزیراعظم نے اپنا کام نہیں کیا اور آئی جی کے نام پر متفق نہیں ہوئے، یہ ایک نہیں 2 پاکستان کی ایک اور مثال ہے۔

مزید پڑھیں: آٓئی جی کی تعیناتی؛ وزیر اعلیٰ سندھ کا وزیر اعظم کے سامنے دوٹوک موقف۔۔۔عمران خان پریشان

install suchtv android app on google app store