افغانستان سے پاکستان پر راکٹ حملے، دفتر خارجہ کی تصدیق

 افغانستان سے پاکستان پر راکٹ حملے، دفتر خارجہ کی تصدیق فائل فوٹو افغانستان سے پاکستان پر راکٹ حملے، دفتر خارجہ کی تصدیق

ترجمان دفتر خارجہ نے افغانستان سے پاکستان پر راکٹ حملے کی تصدیق کردی،ترجمان کا کہنا ہے کہ آج سرحد پار سے 2 راکٹ پاکستانی علاقے میں پھینکے گئے ،راکٹ حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق سرحد پار افغانستان سے آج پاکستان میں راکٹ فائر کئے گئے تھے جس کی ترجمان دفتر خارجہ نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ آج سرحد پار سے 2 راکٹ پاکستانی علاقے میں پھینکے گئے ،راکٹ حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ راکٹ حملوں کے بعد طور خم گیٹ آمدورفت کیلئے بند کردیا گیا،طور خم گیٹ سکیورٹی وجوہات کی بناپر بند کیاگیا ہے۔

،ترجمان کا مزید کہناتھا کہ پاکستان نے راکٹ حملوں کا معاملہ افغان حکام کیساتھ اٹھایا ہے،ترجمان نے کہا کہ طور خم گیٹ عارضی بنیادوں پر بند کیاگیا ہے جس کو جلد کھول دیا جائے گا۔

install suchtv android app on google app store