جان لیوا وائرس سے نمٹنے کیلئے وزیر اعظم نے اٹھالیا اہم قدم۔۔۔ عوام کی پریشانی میں آگئی کمی

وزیر اعظم پاکستان عمران خان فائل فوٹو وزیر اعظم پاکستان عمران خان

وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے جان لیوا وائرس کرونا سے نمٹنے کے لیے بین الوزارتی 15 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔

پاکستان سمیت دنیا بھر میں کروناوائرس نے خطرے کی گھنٹیاں بجا دی ہیں، پاکستان میں کرونا وائرس سے کیسے نمٹا جائے، اس سلسلے میں مختلف وزارتوں کے درمیان 15 رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو ایک ہفتے میں سفارشات تیار کرے گی۔

خیال رہے کہ چین کے شہر ووہان میں 2 ہزار پاکستانی طلبہ پھنس گئے ہیں، راستوں اور رابطوں کی بندش کے سبب غذائی قلت کا سامنا ہے، 12 جامعات میں زیر تعلیم سینکڑوں طلبہ نے حکومت سے وطن واپسی میں مدد کی اپیل کر دی ہے۔

مزید پڑھیں: چین میں زیر تعلیم تمام خیریت سے ہیں،کوئی وائرس کا شکار نہیں ہوا: ڈاکٹر ظفر مرزا

دوسری جانب معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے چین میں زیر تعلیم تمام خیریت سے ہیں اور کوئی بھی وائرس کا شکار نہیں ہوا، والدین تسلی رکھیں پریشانی ہونے کی ضرورت نہیں۔

گزشتہ روز سچ ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ ووہان میں موجود پاکستانی طلبا سے بھی رابطے ہیں۔

مزید پڑھیں: ووہان میں موجود پاکستانی طلبا سے رابطے میں ہیں: ترجمان دفتر خارجہ

ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے گزارش کی ہے کہ چین میں مقیم پاکستانی ایمبیسی کے حکام سے اپنے حالات سے آگاہ کریں۔ عائشہ فاروقی نے مزید کہاکہ پاکستان نہ صرف بیجینگ میں چینی حکام کے ساتھ رابطے میں ہے بلکہ پاکستان میں بھی چینی سفارتخانے کی ساتھ مکمل رابطہ ہے۔

 

install suchtv android app on google app store