سکندر سلطان راجہ نے چیف الیکشن کمشنر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

سکندر سلطان راجہ آج چیف الیکشن کمشنر کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے فائل فوٹو سکندر سلطان راجہ آج چیف الیکشن کمشنر کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے

سکندر سلطان راجہ نے چیف الیکشن کمشنر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا،چیف جسٹس گلزار احمد نے ان سے حلف لیا۔

نومنتخب چیف الیکشن کمشنرسکندر سلطان راجہ آج اپنےعہدے کا حلف اٹھا لیا ، چیف جسٹس آف پاکستان چیف الیکشن کمشنر سے حلف لیا۔

تفصیلات کے مطابق نومنتخب چیف الیکشن کمشنرسکندرسلطان راجہ کی تقریب حلف برداری دوپہرایک بجے سپریم کورٹ آف پاکستان میں ہوگی، جس میں سکندرسلطان راجہ چیف الیکشن کمشنر کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے ، چیف جسٹس آف پاکستان چیف الیکشن کمشنرسےحلف لیں گے۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن کے2نومنتخب ممبران کی حلف برداری کی تقریب الیکشن کمیشن ہیڈآفس میں ہوگی ، جس میں 2نومنتخب ممبران حلف اٹھائیں گے، چیف الیکشن کمشنرنومنتخب ممبران سےحلف لیں گے۔

خیال رہے سکندر سلطان راجہ سابق بیورو کریٹ ہیں اور مختلف حکومتوں میں کئی اہم عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں، جن میں چیف سیکریٹری گلگت بلتستان، چیف سیکریٹری آزاد کشمیر، سیکریٹری پیٹرولیم اور ریلویز کے اہم ترین عہدے شامل ہیں۔
یاد رہے حکومت اور اپوزیشن نے چیف الیکشن کمشنر کے لیے سکندر سلطان راجہ کے نام پر اتفاق کیا تھا جب کہ شاہ محمد جتوئی بلوچستان اور سندھ کیلئے نثاردرانی کے ناموں پر اتفاق ہوا تھا۔

بعد ازاں صدرمملکت عارف علوی نےالیکشن کمیشن کےسربراہ اور ممبران کی تعیناتی کی منظوری دی تھی ، جس کے بعد وزارت پارلیمانی امور کی جانب سے نوٹی فکیشن جاری کردیا تھا۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق سکندرسلطان راجہ کو 5سال کیلئے چیف الیکشن کمشنرمقرر کیا گیا جبکہ سندھ سے نثاردرانی اوربلوچستان سے شاہ محمود جتوئی کو رکن الیکشن کمیشن تعینات کیا گیا۔

واضح رہے چیف الیکشن کمیشن سردار رضا خان 6 دسمبر 2019کو ریٹائر ہوئے تھے اور ان کی جگہ جسٹس (ر) الطاف قریشی قائم مقام الیکشن کمشنر کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔

install suchtv android app on google app store