اسلام آباد میں اس بار امریکی سفارت خانے کی گاڑی نے کس کی لی جان؟ اہم خبر نے سب کو تشویش میں ڈال دیا

 امریکی سفارت خانے کی گاڑی نے مخالف سمت سے آنے والی کار کو ٹکر ماری فائل فوٹو امریکی سفارت خانے کی گاڑی نے مخالف سمت سے آنے والی کار کو ٹکر ماری

اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے کی گاڑی اور کار کے تصادم کے نتیجے میں کار میں سوار خاتون جاں بحق اور 5 افراد زخمی ہوگئے۔

واقعہ مارگلہ روڈ پر فیصل چوک کے پاس پیش آیا جس میں نازیہ بی بی نامی خاتون دم توڑ گئیں۔

اس ضمن میں بتایا گیا کہ امریکی سفارت خانے کی گاڑی نے مخالف سمت سے آنے والی کار کو ٹکر ماری۔

حادثہ مبینہ طور پر ٹریفک سگنل توڑنے کے باعث پیش آیا۔

پولیس کے مطابق واقعے میں متاثرہ کار میں موجود ایک بچی بھی زخمی ہوئی جس کی حالت تشویش ناک ہے۔

پولیس نے امریکی سفارت خانے کی گاڑی چلانے والے پاکستانی ڈرائیور امجد زمان کو گرفتار کرلیا اور واقعہ کی ایف آئی آر درج کرلی۔

علاوہ ازیں پولیس نے امریکی سفارت خانے کی گاڑی تحویل میں لی۔

اسلام آباد پولیس کے ترجمان نے کہا کہ 'مشتبہ افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی'۔

install suchtv android app on google app store