حماد اظہر نے کن قیاس آرائیوں کو مسترد کردیا؟ نئی بحث نے سیاسی میدان کا انداز بدل دیا

وفاقی وزیر حماد اظہر فائل فوٹو وفاقی وزیر حماد اظہر

وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہاہے کہ منی لانڈرنگ اور ٹیررفنانسنگ کیخلاف کوششوں میں پیشرفت کی ہے، فروری میں کسی فیصلے سے متعلق قیاس آرائی کرنا قبل ازوقت ہوگا،امید ہے ایف اے ٹی ایف کو سیاسی رنگ دینے کی کوشش کو مسترد کیا جائے گا۔

وفاقی وزیر حماداظہر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ گزشتہ کئی مہینوں سے بہت محنت کی ہے، منی لانڈرنگ اور ٹیررفنانسنگ کیخلاف کوششوں میں پیشرفت کی ہے، ان کاکہناتھا کہ فروری میں کسی فیصلے سے متعلق قیاس آرائی کرنا قبل ازوقت ہوگا، اس پیش رفت کو جاری رکھنے کیلئے پرعزم ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ امید ہے ایف اے ٹی ایف کو سیاسی رنگ دینے کی کوشش کو مسترد کیاجائے گا۔

 

install suchtv android app on google app store