بھارتی جمہوریت کو خود اپنے ہی وزیر اعظم کی پالیسیوں سے خطرہ۔۔۔ اہم خبر آگئی

بھارتی جمہوریت کو خود اپنے ہی وزیر اعظم کی پالیسیوں سے خطرہ۔۔۔ اہم خبر آگئی فائل فوٹو

وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ عالمی برادری بھی اب مقبوضہ کشمیر اور بھارت میں غیرجمہوری اور فسطائی سوچ مسلط کرنے کا اعتراف کررہی ہے۔

آج (ہفتہ) ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہاکہ نریندرمودی کی فسطائی سوچ خطے کے امن و استحکام کیلئے سب سے بڑا خطرہ ہے انہوں نے کہاکہ 80 لاکھ کشمیری اور بھارت میں مقیم مسلمان نریندرمودی کی فسطائی پالیسیوں کے باعث سنگین مسائل کا شکار ہیں۔

وزیراعظم نے اپنے ٹوئیٹر اکاونٹ پرہفتہ وار جریدے دی اکانومسٹ کا COVER پیج بھی لگایا ہے جس کا عنوان ہے بھارتی عدم برداشت اور اب مودی دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کو کیسے خطرے میں ڈال رہے ہیں،

install suchtv android app on google app store