پاک فوج ہر کسی کی مدد کیلئے ہر دم تیار، ترکی میں زلزلہ متاثرین کی مدد کرنے کی پیشکش

آرمی چیف قمر جاوید باجوہ فائل فوٹو آرمی چیف قمر جاوید باجوہ

ترکی میں آنے والے خوفناک زلزلے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے گہرے دکھ اور رنج کا اظہارکیا ہے۔

آئی آیس پی آر کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ترکی میں زلزلے سے جانی نقصان پر رنج و غم کا اظہارکیاہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل قمر باجوہ نے کہا ترکی میں زلزلہ متاثرین کی امداد کےلئے حکومت پاکستان نے پیشکش کر رکھی ہے، آرمی چیف نے کہا ہے کہ پاک فوج کا دستہ امدادی سرگرمیوں میں حصہ لینے کےلئے تیار ہے۔ پاک فوج کے دستے میں خصوصی ریسکیو ریلیف اور میڈیکل ٹیمیں شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: ترکی میں خوفناک زلزلے نے اب تک 18 افراد کی جان لے لی، طیب اردوان کا بڑا اعلان

یاد رہے کہ مشرقی ترکی میں آنے والے شدید زلزلے میں حکام کے مطابق 18 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ زلزلے کی شدت 6.8 ریکارڈ کی گئی اور اس کا مرکز ایلازہ صوبے میں سیوریس نامی قصبہ بتایا جا رہا ہے، جس کی وجہ سے عمارتیں گر گئیں اور لوگ سڑکوں پر نکل آئے۔ زلزلے کے جھٹکے پڑوسی ممالک شام، لبنان اور ایران میں بھی محسوس کیے گئے۔

 

install suchtv android app on google app store