نواز شریف کو اگلے ہفتے اسپتال میں داخل کرا دیا جائے گا، حسین نواز

نواز شریف کو اگلے ہفتے اسپتال میں داخل کرا دیا جائے گا فائل فوٹو نواز شریف کو اگلے ہفتے اسپتال میں داخل کرا دیا جائے گا

سابق وزیراعظم کے صاحبزادے حسین نواز کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو اگلے ہفتے اسپتال میں داخل کرا دیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد کے بیٹے حسین نواز نے کہا کہ اگلے ہفتے نواز شریف کو اسپال میں داخل کیا جائے گا جہاں اینجوگرام کے ذریعے دل کی بند شریانوں کا جائزہ لیا جائے گا۔

حسین نواز کا کہنا تھا کہ انجیوگرام ٹیسٹ میں استعمال ہونے والی ادویات کا گردوں پر اثر پڑتا ہے، گردوں میں تکلیف پر شریانوں کے لیے استعمال ہونے والی ادویات کی مقدار کو کم رکھا جائے گا۔

سابق وزیراعظم کے صاحبزادے حسین نواز کا کہنا ہے کہ بائی پاس کے امکانات کو خارج نہیں کیا جا سکتا۔

دوسری جانب مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف کاعلاج جاری ہے، آج بھی ڈاکٹرز نے معائنہ کیا۔

سابق وزیراعظم نواز شریف کی صحت کے حوالے سے ان کے صاحبزادے حسین نواز کا گزشتہ ماہ کہنا تھا کہ اس وقت پلیٹلیٹس کا بہتر ہونا ضروری ہے کیونکہ اس کے بغیر ڈاکٹر کوئی پروسیجر نہیں کرسکتے۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال نومبر میں سابق وزیراعظم نوازشریف اپنے بھائی شہباز شریف اور ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کے ہمراہ ایئر ایمبولینس میں علاج کے لیے لندن پہنچے تھے۔

install suchtv android app on google app store