حکمران جماعت اور ایم کیو ایم کے درمیان ہونے والی اہم بیٹھک کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

حکمران جماعت اور ایم کیو ایم کے درمیان ہونے والی اہم بیٹھک کی اندرونی کہانی سامنے آگئی فائل فوٹو حکمران جماعت اور ایم کیو ایم کے درمیان ہونے والی اہم بیٹھک کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

حکمران جماعت کی اتحادی ایم کیوایم پاکستان کو وفاق نے فنڈز فراہم کرنے کی یقین دہانی کروادی۔

تفصیلات کے مطابق جہانگیر ترین کی قیادت میں پی ٹی آئی کے وفد نے اسلام آباد میں ایم کیوایم پاکستان کے رہنماؤں خالد مقبول صدیقی، کنور نوید جمیل اور دیگر سے ملاقات کی جس میں حکومتی کمیٹی نے متحدہ کے تحفظات اور مطالبات پر ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیوایم کے رہنماؤں نے دوٹوک الفاظ میں واضح کیا کہ وفاق نے فنڈز فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے جب فنڈز مل جائیں گے اس کے بعدلائحہ عمل بنایا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق متحدہ رہنماؤں کی حکومتی کمیٹی سے ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی اب پیشرفت کا انتظار ہے، پیشرفت ہوگی اس کے بعد ہی آئندہ کا اعلان کیا جائے گا تاہم اب تک کا حتمی فیصلہ یہی ہے کہ استعفیٰ واپس نہیں لیا جارہا اور نہ ہی کابینہ میں واپس شمولیت اختیار کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ ایم کیوایم کے رہنما خالد مقبول صدیقی نے مطالبات پورے نہ ہونے پر وزارت سے استعفیٰ دے دیا ہے اور وفاقی کابینہ کے اجلاس میں بھی شرکت سے معذرت کر لی ہے۔

install suchtv android app on google app store