آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جاپان کے سینئر ڈپٹی وزیر برائے امور خارجہ کی ملاقات

 آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے  جاپان کے سینئر ڈپٹی وزیر برائے امور خارجہ کی ملاقات فائل فوٹو آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جاپان کے سینئر ڈپٹی وزیر برائے امور خارجہ کی ملاقات

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ جاپان کے سینئر ڈپٹی وزیر برائے امور خارجہ نے (جنرل ہیڈکوارٹر) جی ایچ کیو کا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے خصوصی ملاقات کی۔

تفصیلات کے مطابق آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ سے جاپانی سینئر ڈپٹی وزیرخارجہ نے ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی، تعاون اور علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سینئرڈپٹی وزیر کا کہنا تھا کہ خطے میں کشیدگی روکنے کے لیے پاکستان کا کردار قابل قدر ہے، دونوں ملکوں کے درمیان مستحکم تعلقات کے خواہاں ہیں۔

قبل ازیں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے الیکٹرانک وار فیئراور گراؤنڈ سر ویلنس لیبارٹریز کا افتتاح کیا، آرمی چیف نے 3 سال میں این آر ٹی سی کی کامیابیوں کی تعریف کی۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا ہری پور کا دورہ

آئی ایس پی آر کے مطابق گزشتہ ماہ پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کراچی کور کی فارمیشنز کا دورہ کیا تھا، آرمی چیف نے سرحدی علاقے میں کراچی کور، سندھ رینجرز کی مشقیں دیکھیں تھی۔

install suchtv android app on google app store