آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا ہری پور کا دورہ، آئی ایس پی آر

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا ہری پور کا دورہ، آئی ایس پی آر فائل فوٹو آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا ہری پور کا دورہ، آئی ایس پی آر

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے الیکٹرانک وار فیئراور گراؤنڈ سر ویلنس لیبارٹریز کا افتتاح کیا، آرمی چیف نے 3 سال میں این آر ٹی سی کی کامیابیوں کی تعریف کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے این آر ٹی سی کا دورہ کیا، آرمی چیف کو این آرٹی سی میں تیار عالمی معیار کے آلات سے آگاہ کیا گیا۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے الیکٹرانک وار فیئراور گراؤنڈ سر ویلنس لیبارٹریز کا افتتاح کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق این آر ٹی سی مسلح افواج کے لیے الیکٹرانک وار فیئر آلات تیار کرتی ہے ، آرمی چیف نے 3 سال میں این آر ٹی سی کی کامیابیوں کی تعریف کی۔ آرمی چیف نے این آرٹی سی کو جدت پسندی کے لیے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے بتایا کہ این آر ٹی سی میں گراؤنڈ سرویلنس ریڈاراعلیٰ پائے کے تیار کیے جاتے ہیں۔

آرمی چیف کا کراچی کور کی فارمیشنز کا دورہ

آئی ایس پی آر کے مطابق گزشتہ ماہ پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کراچی کور کی فارمیشنز کا دورہ کیا تھا، آرمی چیف نے سرحدی علاقے میں کراچی کور، سندھ رینجرز کی مشقیں دیکھیں تھی۔

 

install suchtv android app on google app store