صدر مملکت نے چیف الیکشن کمشنر اور دو ارکان کی تعیناتی کی منظوری دیدی

صدر مملکت نے چیف الیکشن کمشنر اور ارکان کی تعیناتی کی منظوری دےدی فائل فوٹو صدر مملکت نے چیف الیکشن کمشنر اور ارکان کی تعیناتی کی منظوری دےدی

چیف الیکشن کمشنر اور دو ارکان کے تقرر کا مرحلہ مکمل ہوگیا۔ صدر مملکت نے چیف الیکشن کمشنر اور ارکان کی تعیناتی کی منظوری دےدی۔

صدر پاکستان عارف علوی نے چیف الیکشن کمیشن اور دو ارکان کے تقرر اور تعیناتیوں کی منظور ی دے دی ہے جس کے بعد سکندر سلطان راجہ 5سال کیلئے چیف الیکشن کمشنر مقررکردیئے گئے ہیں۔

وزارت پارلیمانی امور نے چیف الیکشن کمشنر اور ارکان کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے جس کے مطابق سکندر سلطان راجہ 5سال کیلئے چیف الیکشن کمشنر ہوں گے جبکہ نثار درانی سندھ اور شاہ محمود جتوئی بلوچستان کے رکن ہوں گے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن جلد چیف الیکشن کمشنر کے حلف کےلیے سپریم کورٹ سے رابطہ کرے گا جبکہ چیف جسٹس گلزاراحمد نئے چیف الیکشن کمشنر سے حلف لیں گے۔

install suchtv android app on google app store