کسٹم حکام نے فضائی سفرکرنے والوں پر سخت شرائط کا اطلاق کردیا، اہم خبر سامنے آگئی

فضائی سفر کرنے والوں پر ایف بی آر اور کسٹم نے سخت شرائط کا اطلاق کردیا فائل فوٹو فضائی سفر کرنے والوں پر ایف بی آر اور کسٹم نے سخت شرائط کا اطلاق کردیا

فضائی سفر کرنے والوں پر ایکسپورٹ پالیسی اور پروسیجر آرڈر کے تحت 11 اشیا کو ممنوعہ قرار دیا گیا ہے اور یہ بھی بتایا گیا کہ مسافر کتنی غیرملکی کرنسی لے کر جاسکتا ہے۔

بیرون و اندرون ملک فضائی سفر کرنے والے ہوشیار ہوجائیں، فضائی سفر کرنے والوں پر ایف بی آر اور کسٹم کی جانب سے سخت شرائط کا اطلاق کردیا گیا۔

جس کے مطابق 5 سال کا بچہ ایک وقت میں ایک ہزار ڈالر یا مساوی اور سال میں 6 ہزارڈالر یا اس کے مساوی غیرملکی کرنسی لے کر جا سکتا ہے جبکہ 6 سے 18سال کا مسافرایک وقت میں 5 ہزارڈالر اور سال میں 30ہزار ڈالر لے کر جا سکتا ہے۔

شرائط میں کہا گیا 18 سال سے زائد عمر کے مسافر10 ہزارڈالراور سال میں 60 ہزارڈالرلے جاسکتا ہے جبکہ ایکسپورٹ پالیسی اور پروسیجر آرڈر کے تحت11 اشیا کو ممنوعہ قرار دیا گیا ہے۔

جس کے مطابق سونا، چاندی، پلازیم، جواہرات اورسونے کے زیورات لےجانے ، 3ہزار سے زائدپاکستانی کرنسی لے جانے اور نوادرات، آثار قدیمہ اور ممنوعہ اشیا لے جانے پر پابندی عائد ہے۔

ملکی مفاد کے خلاف لٹریچراورقابل اعتراض مواد ، نقلی، جعلی اشیاء، ٹاکسک کیمیکل یا اجزا لے جانے پر بھی پابندی عائد ہے جبکہ
اسلحہ،بارودی موادوزارت دفاع کی این اوسی کےعلاوہ ساتھ لے جانے پر پابندی ہے۔

ایٹمی، کیمیائی یاتابکاری سےمتعلق اشیا اور پالتو کتے، بلیاں سرٹیفیکیٹ کے علاوہ ساتھ لے جانے پر بھی پابندی ہوگی، اس سلسلے میں وزیراعظم کی ہدایت پرجناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرخصوصی شکایتی سیل بنادیا گیا ہے۔

 

install suchtv android app on google app store