جہانگیر ترین نے بھی نواز شریف کی وطن واپسی پر اہم بیان دیدیا، حکومت پر کھڑے کئی سوالات

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر ترین فائل فوٹو پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر ترین

ملک میں اس وقت آٹے کے بعد اب چینی کا بحران سر اٹھانے لگاہے جبکہ منڈیوں میں چینی کی قیمت میں بھی اضافہ ہوتا جارہاہے جس پر جہانگیر ترین نے تبصرہ کرتے ہوئے کہاہے کہ گنے کی قیمت بڑھنے سے چینی مہنگی ہوئی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر ترین نے کہاہے کہ کمزور حکومت کا شور صرف میڈیا کی حد تک ہی ہے ، شام کو چینلز پر بیٹھ کر حکومت جانے کی بات کی جاتی ہے ، اتحادیوں کے ساتھ ہماری بات طے ہو گئی ہے اور وہ اگلے ہفتے کابینہ میں واپس آ جائیں گے، پی ٹی آئی حکومت کو اتحادیوں سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں مہنگائی پچھلی حکومتوں کی وجہ سے ہوئی ہے ، گزشتہ حکومت نے مصنوعی طور پر ڈالر ، گیس اور بجلی کے ریٹ کو روکے رکھا جبکہ گنے کی قیمت بڑھنے سے چینی کی قیمت میں اضافہ ہواہے۔ ان کا کہناتھا کہ بلدیاتی الیکشن 2020 میں ہی ہوں گے ، نوازشریف ملک میں واپس نہیں آئیں گے۔

یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ گزشتہ روز پنجاب فوڈ اتھارٹی کے چیئرمین ن لیگی رہنما عظمیٰ بخاری کے گھر آٹے کا ٹرک بھجوا دیا تھا۔

 

install suchtv android app on google app store