سی پیک کے حوالے سے ہمیں اپنے مفاد کو دیکھنا ہے: وزیر خارجہ پاکستان

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی فائل فوٹو وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سی پیک کے حوالے سے ہمیں اپنے مفاد کو دیکھنا ہے، جو چیز ہمارے مفاد میں ہے ہم اس پر عمل پیرا رہیں گے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا پاکستان کی کوشش ہے اپنا نکتہ نظر دنیا کے سامنے رکھیں، کشمیر میں حالات بگڑتے ہیں تو معیشت پر منفی اثرات مرتب ہوں گے، جنوبی ایشیا میں چپقلش پورے خطے کو متاثر کرے گی۔

وزیر خارجہ نے کہاکہ کشمیر سمیت دیگر مسائل اجاگر کرنا ہمارے فرائض میں شامل ہے، وزیراعظم نے مسئلہ کشمیر سمیت تمام مسائل کو اجاگر کیا۔

شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ صدر ٹرمپ نے دورہ پاکستان پر آمادگی کا اظہار کیا، امریکی صدر جلد پاکستان آنے کے خواہش مند ہیں، ٹرمپ پاکستان کی اہمیت کو سمجھتے ہیں اور دوطرفہ تعلقات بڑھانا چاہتے ہیں۔

install suchtv android app on google app store